تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

لاہور: تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی۔ رکن قومی اسمبلی نثار جٹ کے پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نثار جٹ آج شام بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

گزشتہ مہینے گوجرانوالہ سے ن لیگ کے موجودہ ایم این اے میاں طارق محمود اور سابق ن لیگی ایم پی اے میاں مظہر نے کپتان کی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

 

دونوں رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باضابطہ تقریب کے ذریعے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پر لانے کا معاملہ، درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل خارج

خیال رہے 14 فروری کو سابق ایم پی اے چودھری ممتاز نے عمران خان سے راہیں جدا کرتے ہوئے دوبارہ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے عام انتخابات کے قریب آتے ہی متعدد سیاستدان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی اہم سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اختیار کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں