حیدر آباد: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

حیدر آباد: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

حیدر آباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں ہٹڑی بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی اور ایک گھر سے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

بی ڈی ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 تیار بموں کو ناکارہ بنا دیا جن میں نٹ بولٹ اور بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو حیدر آباد میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات کل ہوں گے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حیدر آباد اور جامشورو میں ملنے والے بموں کے پیچھے گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے جن سے مزید تفتیش کرنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں