اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'بلدیو کمار کا حلف نہ ہوا تو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن نہیں ہو گا'

درخواست گزار پیپلز پارٹی کے نوابزادہ نوازش علی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار مقدمات میں اشتہاری ہے اور ایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں لہذا اسحاق ڈار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو سینیٹ کے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

یاد رہے سینیٹ انتخابات کل ہوں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخاب کے لیے پولنگ چاروں متعقلہ صوبائی اسمبلیوں میں جبکہ اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کے لیے پولنگ قومی اسمبلی میں ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں