پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے، ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کیخلاف باؤلرز کی وجہ سے میچ ہارے ، سرفراز احمد

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا گیارہواں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں مدمقابل نہیں آئیں اور شارجہ میں پہلے ٹاکرے میں جیت کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتان پرامید ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم نےشعیب ملک کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں 3 میچوں سے دو میں کامیابی حاصل کی ۔اسی طرح کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور کوئی میچ نہیں ہاری.

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستانی وقت کے مطابق آج ایونٹ کا دوسرا میچ رات 9 بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، برینڈن میکولم کی قیادت میں لاہور قلندرز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان مصباح الحق  کی قیادت میں 3 میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ انہیں دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں