شارجہ: کراچی کنگز، ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نظر ہوگیا

شارجہ: کراچی کنگز، ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نظر ہوگیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث میچ ختم کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق آج شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ہے۔ بارش نہ روکنے کے پیش نظر پی ایس ایل انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ ختم کر دیا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوگیا جو بعد میں ختم کر دیا گیا۔

کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں اور ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کنگز نے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ملتان سلطانز کو آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔