سینیٹ الیکشن پر اتفاق ہو گیا ، ہمارے پانچ امیدوار حصہ لیں گے:فاروق ستار

سینیٹ الیکشن پر اتفاق ہو گیا ، ہمارے پانچ امیدوار حصہ لیں گے:فاروق ستار
کیپشن: mqm pakistan farooq sattar Khalid maqbool ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار خالد مقبول صدیقی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن پر اتفاق ہو گیا ، جنرل نشستوں پر فروغ نسیم ، کامران خان ٹیسوری کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ، اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ ہم براہ راست ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایم کیو ایم پاکستان تقسیم ہو جائے ، سینیٹ الیکشن میں ہمارے پانچ امیدوار ہیں ، ہم پانچ سیٹوں پر مقابلہ کریں گے اور تمام سیٹیں نکالیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مصالحتی عمل کے دوران تمام اراکین ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ، اپنے ساتھیوں کا بے حد شکرگزار ہوں۔

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک فیملی کی طرح ہے ، ہم میں اب کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔