امریکی حکومت نے روسی صدر کے دعویٰ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

امریکی حکومت نے روسی صدر کے دعویٰ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

نیویارک: امریکی حکومت نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقابل تسخیر ہتھیار بنانے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس ایسے کوئی ہتھیار نہیں ہیں۔

پینٹا گون کی ترجمان ڈانا وائٹ نے امریکا کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقابل تسخیر ہتھیاروں کے بیان سے نہ ڈریں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

یاد رہے کہ روسی صدر و لادی میر پیوٹن نے صدارتی انتخاب سے 17 روز قبل روسی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے ناقابل تسخیر جوہری ہتھیار تیار کرلیے ہیں، جس کو امریکی دفاعی نظام بھی نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیئے:روس نے ’ناقابل تسخیر‘ ہتھیار تیار کر لیے ہیں، پیوٹن