ن لیگ کی سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار،21 نشستیں جیتنے کی منصوبہ بندی

ن لیگ کی سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار،21 نشستیں جیتنے کی منصوبہ بندی
کیپشن: senate election pmln planing مسلم لیگ ن سینٹ الیکشن منصوبہ بندی

اسلام آباد: ن لیگ نے سینیٹ انتخابات کے دوران حکمت عملی ترتیب دے دی ، مجموعی طور پر 21 نشتیں جیتنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 21 نشستیں جیتنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

بلوچستان سے ایک ، کے پی سے دو ، اسلام آباد سے دو ، فاٹا سے چار اور پنجاب سے بارہ نشستیں جیتنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔