نیوزی لینڈ پولیس نے ملکہ ایزبتھ دوئم کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب کر دی

نیوزی لینڈ پولیس نے ملکہ ایزبتھ دوئم کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب کر دی

لندن: نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ 1981 میں کرسٹو فر لیوس نے ملکہ ایلزبتھ دوئم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے بتایا ہے کہ 1981 میں 17 سالہ نوجوان نے ملکہ ایلزبتھ دوئم کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، اس حوالے سے انہوں نے اہم دستاویزات بھی جاری کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹوفر لیوس نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ملکہ پر گولی چلائی تھی۔ واقعہ ڈونیڈن میں 14 اکتوبر 1981 کو شاہی پریڈ کے دوران پیش آیا، واقعہ کے فوری بعد پولیس نے لیوس کو تھوڑی ہی دیر بعد گرفتار کر لیا تھا۔

ایک سابق پولیس اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس معاملے کو اس لیے دبایا کہ کہیں برطانیہ سے شاہی مہمان نیوزی لینڈ آنا چھوڑ نہ دیں۔