رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق

کراچی: ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کار الٹنے سے پیش آیا۔

ایس پی توقیر نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ڈیفنس فیز 8، سی ویو کے قریب کار الٹنے سے پیش آیا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حمزہ قائم خانی کے نام سے ہوئی، جو روبینہ قائم خانی کا اکلوتا بیٹا تھا، روبینہ سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔