گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کا 122 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا

گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کا 122 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی: گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلطانز کو زیر کردیا،گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کا 122 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا. 

تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات  میں جاری پاکستان سپر لیگ  کے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلطانز کو زیر کردیا،گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کا 122 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا، ایونٹ میں گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں سلطانز کی یہ دوسری شکست ہے۔ 

گلیڈی ایٹرز کی جانب سےروسو 35 اور شین واٹسن 33 رنز بناکر نمایاں رہےجب کہ احسن علی 17 اور عمر اکمل صفر پر پویلین لوٹے، احمد شہزاد 28 اور براو 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2 اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔