لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے چار شہری شہید ، متعدد زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے چار شہری شہید ، متعدد زخمی
فوٹو فائل

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کے باعث افسوسناک حد تک شہادتوں کی اطلاعات، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فوری بعد بھارت کی جانب سے ایل او سی کے متعدد سیکٹرز پر شدید گولہ شروع کی گئی، اب تک 4 افراد کی شہادت اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔


بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی پر مختلف سیکٹرز میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور27 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی گولہ باری پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے واہگہ بارڈر پر رہائی سے قبل جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ میرا جہازہٹ ہوا۔ تو میں ایجیکٹ ہو چکا تھا۔ میرا پیراشوت کھلا ، میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول تھی، مجھے اپنا طیارہ چھوڑنا پڑا کیونکہ میرا طیارہ ٹوٹ چکا تھا۔