سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی

 سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی
کیپشن: فوٹو ہندوستان ٹائمز

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ، عادل الجبیر اب پہلے بھارت اور پھر پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر بھارت کا ہنگامی دورہ کرنے کے بعد اتوار کے روز پاکستان آئیں گے ۔

 جمعرات کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ رات ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ عادل الجبیر جمعہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

تاہم اب سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پاکستانی حکومت کی مشاورت سے تبدیلی کی گئی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ بھارت پہنچ کر مودی سرکار کو جنگی جنون سے باہر نکلنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔