وزیراعظم کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قرارداد جمع

وزیراعظم کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قرارداد جمع
کیپشن: بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، قرارداد۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا۔ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا اور بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔

قرارداد میں مزی کہا گیا بھارت کے جارحانہ رویے سے سرحد کے دونوں طرف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا اور امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔