بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،2شہری شہید:آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،2شہری شہید:آئی ایس پی آر

راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2شہری شہید ہوگئے ،جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایاگیا کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پرفائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔زخمیوں کو کوٹلی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور بحریہ بھی مکمل طور پر الرٹ ہے جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔