بھارت نے خالصتان کے حوالے سے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

بھارت نے خالصتان کے حوالے سے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

لاہور ؛ پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی اور امن کی پالیسی کو بھارتی حکومت نے پاکستان کی کمزور سمجھتے ہوئے تعلقات کی بحالی کے لیے بڑا مطالبہ کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان سے 20 مفرور افراد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے ۔ فہرست میں سکھ مذہب کے اہم افراد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ان مفرور افراد میں  زیادہ تر  خالصتان تحریک سے جڑے سکھ رہنماؤں کی ہے ۔

بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست میں ببر خالصہ کے رہنماء ودھاوا سنگھ ، خالصتان زندہ باد تحریک کے رہنماء سردار رنجیت سنگھ ، خالصتان کمانڈو فورس کے سردار پرم جیت سنگھ پنجوار اور انٹرنینشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے رہنماء لکھبیر سنگھ  اور ہیپی سنگھ  کے نام شامل ہیں ۔

بھارت یہ الزام لگاتا رہاہے کہ پاکستان خالصتان تحریک کے سرپرستی کررہاہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ذرائع کے مطابق جن افراد کی فہرست پاکستان کو دی گئی ہے ان میں سے کوئی بھی سکھ رہنماء پاکستان میں موجود نہیں ہے ۔