میں وطن واپس آنے پر خوشی محسوس کررہاہوں ، ابھی نندن

میں وطن واپس آنے پر خوشی محسوس کررہاہوں ، ابھی نندن
کیپشن: سکرین گریب ۔۔۔ نیونیوز

نئی  دہلی : پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے اہم ترین خبر سامنے آئی ہے ۔

بھارتی خبررساں ادارے " ٹائمز آف انڈیا" نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کہ امرتسر کے ڈپٹی شیودولر سنگھ ڈھلوں نے بتایا ہے کہ ابھی نندن نے پاکستان سے بھارت حدود میں آتے  فوجی افسر کیساتھ ہاتھ ملایا ۔

جس کے بعد ابھی  نند ن نے کہا کہ " اپنے وطن واپس آنے پر بہت خوشی محسوس کررہاہوں " ۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو پاک آرمی کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا تھا اور اس کا اعتراف خود ابھی نندن بھی کرچکے ہیں ، جس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اس کا ناصرف خیال رکھا بلکہ اسے اگلے ہی روزرہاکر دیاتھا۔

رہائی سے چند لمحے پر ابھی نندن کی اہم ترین ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اس نے پاکستانی فوج کی تعریف کی تھی ۔