نیا ڈریس کوڈ متعارف، طالبات کےلئے جینز،ٹائٹس اورکیپری پینٹس پہننے پرپابندی عائد

نیا ڈریس کوڈ متعارف، طالبات کےلئے جینز،ٹائٹس اورکیپری پینٹس پہننے پرپابندی عائد

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم اٹھا لیا گیا اورپنجاب کے تعلیمی اداروں میں نئے ڈریس کوڈ کا اعلان کرتے ہوئے طلباءکو جمعہ کے روز شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں طالبات کےلئے جینز،ٹائٹس اورکیپری پینٹس پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ طلباءکےلئے جمعہ کے دن شلوار قمیض پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات کےلئے سلیولیس شرٹ اورکھلے گلے والی شرٹس پہننے پرپابندی عائد کردی گئی جبکہ طلباکےلئے ڈریس پینٹ شرٹ یاشلوارقمیض بمع ویسٹ کوٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئے ڈریس کوڈکی خلاف ورزی پر5ہزارروپے جرمانہ اورکلاسزکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اس نئے ڈریس کوٹ کا اطلاق 11 مارچ 2019 سے ہوگا۔اسی سلسلے میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ (آئی بی ایم) انسٹی ٹیوٹ (یو ای ای) میں طلبا و طالبات کے لیے ڈریس کوڈ لازم قرار دے دیا ہے جس کے تحت لڑکیوں کو سر پر لازمی سکارف پہن کر آنا ہوگا جبکہ جمعے کے روز لڑکوں کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔