نیب لاہور  کا علیم خان کے  دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا

نیب لاہور  کا علیم خان کے  دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

 لاہور:نیب لاہور  نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے  دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ دفتر لاہور کے علاقے  گلبرگ میں واقع ہے۔ 

 

تفصیلات  کے مطابق،  دفتر پر چھاپہ کے دوران نیب اہلکاروں نے فارن بینک اکاؤنٹس، دبئی میں فلیٹس اور چیکس کی معلومات اکٹھی کرلی گئیں جبکہ علیم خان کی ایک درجن سے زائد جائیدادوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

نیب نے علیم خان کے پرسنل اسسٹنٹ طارق شبیر کے دفتر سے بھی اہم دستاویزات قبضہ میں لی ہیں جبکہ علیم خان کے مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق منان اور نمیر حمید خان سے متعلق ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد علیم خان کے خلاف تحقیقات مزید تیز کردی ہے اور احتساب عدالت کو بھی ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق علیم خان نے نیب کے چھاپے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔