وزیر اعظم  عمران خان تعریف کے مستحق ،او آئی سی  اجلاس کا اعلامیہ جاری

 وزیر اعظم  عمران خان تعریف کے مستحق ،او آئی سی  اجلاس کا اعلامیہ جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

ابو ظہبی:خطے میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم  پاکستان عمران خان تعریف کے مستحق ہیں،  او آئی سی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق, او آئی سی  اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا  جس میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر گرفتار بھارتی پائلٹ کی بھارت کو حوالگی کے  وزیر اعظم عمران خان  کے اقدام کی  تعریف  کی گئی جبکہ  پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پر احتجاج کیا ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ ختم ہوگیا بعد ازاں دو روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا, اعلامیہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پڑھ کر سنایا، پاکستان نے اعلامیے پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اختتامی سیشن میں پاکستان کے نمائندوں نے کھڑے ہوکر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ نے احتجاجاً شرکت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممبرممالک میں تنازعات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سےحل کیا جائے، تنازعات کا تصفیہ عالمی قوانین کےمطابق سفارتی کوشش سے حل کیا جائے اور ممبر ممالک ایک دوسرے کی آزادی اور سیکیورٹی کا احترام کریں جب کہ  یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب اہم ضرورت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوایشیامیں انسانی حقوق کمیشن کامستقل رکن منتخب کرلیا گیا ہے، مستقل رکن کاانتخاب انسانی حقوق کےلیےپاکستان کےتعمیری کردارکااعتراف ہے۔

اوآئی سی کی جانب سےکشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ بھی کیا گیا جب کہ مسئلہ کشمیرکو پاکستان اوربھارت کےدرمیان بڑاتنازعہ قرار دیا گیا ہے۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ  جنوبی ایشیامیں امن کےلیےمسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے۔

اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پراظہارتشویش کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔