پاکستان: امن کے نوبل انعام کے لیے عمران خان کی نامزدگی؟

پاکستان: امن کے نوبل انعام کے لیے عمران خان کی نامزدگی؟
کیپشن: image by facebook

لاہور :بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں، انڈین پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر عمران خان کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کے لیے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے۔

362cf9b0a4085b6b935ae05fe4ecbbd6

بھارت کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں بدھ کے روز پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جب ایک انڈین جنگی طیارے کو مار گرایا تو اس دوران ان کے ایک پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

965a650ac77a328a67639f506198d711

ابھینندن کی گرفتاری کو انڈیا کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جارہا تھا اور سوشل میڈیا پر موجود انڈین صارفین بہت پریشانی کا شکار نظر آتے تھے۔

d99ed50155407130f57b47ecb2bf0efd

لیکن جمعرات کی دوپہر، جیسے ہی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمان میں اعلان کیا کہ گرفتار کیے گئے انڈین پائلٹ کو ’امن کے پیغام کے طور پر‘ رہا کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر موجود ان کے مداحوں نے انہیں امن کا نوبل انعام دلوانے کے لیے #NobelPeacePrizeForImranKhan کا ٹرینڈ شروع کر دیا۔