کرپٹ ایف بی آر اہلکاروں کےگرد گھیرا تنگ

کرپٹ ایف بی آر اہلکاروں کےگرد گھیرا تنگ
کیپشن: کرپٹ ایف بی آر اہلکاروں کےگرد گھیرا تنگ
سورس: File Photo

اسلام آباد: ایف بی آر نے کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان شہریوں کی جانب سے ایف بی آر اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی شکایت کےلیے ایک محفوظ میکنزم وضع کر لیا ، موبائل فون نمبر دیدیا ،رد عمل سے محفوظ رکھنے کیلئےایس او پی جاری ،نام اورمعلومات صغیہ راز میں رکھی جائیں گی ۔


تمام شکایت کنندہ براہ راست ممبر ان لینڈ آپریشن کو شکایت کر سکیں گے اس کےلیے ایک موبائل فون نمبر جاری کر دیاگیاہے اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ایف بی آر کے اہلکاروںا ور ملازمین کے خلاف کرپشن اور غیر قانونی مطالبات کی شکایت کرنیوالوں کو ردعمل اور انتقامی کارروائی سے محفوظ رکھنے کےلیے ایس او پی بھی جاری کردیئے گئے ۔


 کر پشن کی شکایت کرنیوالے شخص کا نام اور معلومات صغیہ راز میں رکھی جائیں گی اور اس کی شناخت کو فوری طور پر ایک سسٹم میں  محفوظ کر دیا جائے گا جہاں کوئی بھی اس کی شناخت تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔