ویڈیو سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے سینیٹر کو طلب کرلیا

ویڈیو سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے سینیٹر کو طلب کرلیا
کیپشن: ویڈیو سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے سینیٹر کو طلب کرلیا
سورس: File Photo

اسلام آباد: دوہزار اٹھارہ کےسینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید وفروخت کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کو آج طلب کر لیا ہے۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیر یں مزاری نے انہیں خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے آپ وضاحت کریں کہ آپ نے سینٹ کی نشست کیسے حاصل کرلی جبکہ آپکی پارٹی کے ووٹوں کا تناسب اتنا نہیں تھا کہ آپ یہ سیٹ حاصل کرسکتے، سینیٹر مشتاق احمد نے آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی پوزیشن کی وضاحت کرسکیں ۔


واضح رہے کہ 2018  میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے ووٹ خریدنے کے حوالے سے ویڈیو منظر عام پرآئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے اس وقت کے ایم پی ایز کو ووٹ کے عوض کروڑوں روپے دیے جا رہے تھے۔ایم پی ایز نے الزام لگایا تھا کہ ہمیں پیسے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے سپیکر ہاؤس میں دیے تھے۔ اسد قیصر اور پرویز خٹک نے الزامات کی تردید کی ہے۔ 


الزامات سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے وزارتی کمیٹی بنائی تھی جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیٹی نے الزامات کے باوجود پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔