انڈے کی زردی کتنی اہم ہے , دن میں کتنے انڈے کھانے چاہیے ؟

انڈے کی زردی کتنی اہم ہے , دن میں کتنے انڈے کھانے چاہیے ؟

نیویارک : انڈوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انڈے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے ، اسی وجہ سے کئی لوگ انڈے کھانے سے گریز کرتے ہیں ۔ لیکن کیا واقعی انڈے صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں ؟

ماہر غذائیت کے مطابق انڈے کو زردی کے ساتھ ہی کہناسب سے بہتر ہے ۔ انڈے کی زردی  جس کو کولیسٹرول سے بھرپور سمجھا جاتاہے  وہ فاسفورس لپڈز کا بہترین ذریعہ ہے ۔

فاسفورس لپڈزکے بارے میں ماہرین  کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کی چربی ہوتی ہے جس سے کولیسٹرول کے میٹا بولزم پر فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ساتھ ہی جس میں سوزش دور کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں ۔ 

تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی مقدار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان میں پروٹین ، بی وٹامنز ، آئرن اور وٹامن اے بھی شامل ہوتے ہیں ۔ 

انڈوں ے بارے میں سبے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتاہے ، ان کو سالن میں پکا کر چاول یا روٹی کے ساتھ بھی کھایا یا اس کا آملیٹ بنایا جاسکتا ہے ۔ 

ماہرین کے مطابق ایک دن میں بہت زیادہ یا بہت کم انڈے نہیں کھانے چاہیں ، توازن برقرار رکھنا صحت کے لیے اچھا ہے ، غذائی ماہرین کے مطابق دن میں ایک سے دو انڈے کھائے جاسکتے ہیں ۔