’’اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے‘‘

’’اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے‘‘
کیپشن: ’’اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے‘‘
سورس: File Photo

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی ایک بار پھر اپوزیشن پر شدید تنقید ۔۔کہتے ہیں  اپوزیشن سینٹ کے انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے بعد پی ڈی ایم کا رونا دھونا شروع ہو جائیگا اور نئ کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹیوی سکرین آباد رہ سکے۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے ان کی نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی ہے۔