ملالہ یوسف زئی اور میا خلیفہ " بیسٹی " بن گئیں 

  ملالہ یوسف زئی اور میا خلیفہ

لندن : سوشل میڈیا پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور لبنانی نژاد ارمیکی ماڈل میا خلیفہ کے دوستی کے چرچے ہورہے ہیں ۔ 

دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے حال ہی میں ویڈیو شئیرینگ ایپ  ٹک ٹاک جوائن کیا ہے ۔ اپنی تعارفی ویڈیو میں ملالہ نے خود کو پاکستانی لکھا ہے جس کا تعلق سواتے سے ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ وہ انگلش کے ، اردو اور پشتو بول بھی سکتی ہیں۔

لبنانی نژاد امریکی ماڈل اور اداکارہ میا خلیفہ نے ملالہ یوسف زئی کی ویڈیو پر کمنٹ میں کوئن لکھا تو ملالہ نے بھی بیسٹی یعنی بہترین دوست کا خطاب دے دیا ۔ ان دنوں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے ۔ مجموعی طور پر اس ویڈیو کو پچھتر ہزار لوگ لائک کرچکے ہیں لیکن تیس ہزار سے زائد لوگ صرف میاخلیفہ اور تقریباََ لوگ ملالہ کے کمنٹ کو لائک کرچکے ہیں ۔ 

دوسری جانب کچھ لوگوں نے میاخلیفہ اور ملالہ یوسف زئی کی دوستی پر دلچسپ ردعمل بھی دیا ہے ۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا کہ میں نے یہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میا خلیفہ اور ملالہ میں دوستی ہوگی ۔ لیکن آج یہ بھی دن آگیا ۔