سینیٹ الیکشن میں بیلٹ پیپر ماضی کی طرح کا ہی ہوگا:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

سینیٹ الیکشن میں بیلٹ پیپر ماضی کی طرح کا ہی ہوگا:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
کیپشن: سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کمیٹی قائم
سورس: File Photo

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرائے جائیں گے۔ وقت کی کمی کے باعث سینیٹ الیکشن پرانے شیڈول پر آئین میں طے شدہ قوانیں کے مطابق ہونگے۔بیلٹ پیپر ماضی کی طرح کا ہی ہوگا۔ اس پر کوئی نشان نہیں لگایا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات  کیے جائیں گے ۔

سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اسپشل سیکرٹری کی صدارت میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال  سے متعلق کمیٹی 4ہفتوں میں سفارشات دے گی۔ کمیٹی نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی سے مدد لے سکتی ہے۔

سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی سے متعلق کمیٹی اپنے تجاوزات 4 ہفتوں میں مکمل کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے  پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔