پی ایس ایل ،اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ آج ہوگا

پی ایس ایل ،اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ آج ہوگا
کیپشن: پی ایس ایل ،اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ آج ہوگا
سورس: File Photo

کراچی: پی ایس ایل  کے شیڈول میں آج  چھٹی کے دن کے باوجود میچ کھیلا جائےگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل ملتوی کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد احمد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی  جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھےاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

کل ملتوی ہونے والا میچ  آج ہوگا، شائقین کرکٹ اپنے گزشتہ روز کے ٹکٹ ہی آج کے میچ میں استعمال کر سکیں گے اور کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔