ہر کامیاب شخص کے پیچھے بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے ، بشریٰ بی بی 

ہر کامیاب شخص کے پیچھے بیوی اک ہاتھ ہوتا ہے ، بشریٰ بی بی 

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہناہے کہ ہر کامیاب آدمی کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ 

خاتون اوۤل نے داتا دربار کے مزار کے قریب پناہ گاہ کااچانک دورہ کیا ۔ اس دورے کے دوران بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان بھی موجود تھیں ۔ 

صحافی کے ایک سوال پر خاتون اول نے جواب دیا کہ " ہر کامیاب آدمی کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ اپنے دورے کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ یہاں مسائل کا سن کر آئی تھی ، لیکن صورتحال کافی بہتر ہے ۔

بشریٰ بی بی نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لینے کے دوران وہاں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ 

انہوں نے کھانا چکھ کر کھانے کے معیار کو بھی چیک ۔ بشریٰ بی بی نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور انہیں حل کرنے کی یقن دہانی کروائی ۔ انہوں نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔