ٹک ٹاک کے مقابلے میں یوٹیوب شارٹس متعارف کروانے کی تیاری مکمل

   ٹک ٹاک کے مقابلے میں یوٹیوب شارٹس متعارف کروانے کی تیاری مکمل

لندن : ٹک ٹاک کے مقابلے میں یوٹیوب شارٹس دنیا بھر میں متعارف ہونے کے لیے تیار ہوگئی ہے ۔

یوٹیوب نے چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک سے مماثلت رکھتا فیچر یوٹیوب شارٹس دنیا بھر میں متعارف کروانے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ 

یوٹیوب شارٹس میں 15 سکینڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جا سکے گی ۔اس میں سپیڈ کنٹرولر ،ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے ۔

مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا۔ جس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑٰ لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائیگی ۔

یوٹیوب شارٹس کو ابتدائی طور پر صرف بھارت میں متعارف کرایاگیا تھا جہاں اس نے خاصی بڑی کامیابی حاصل ہے ۔

یوٹیوب  کے سی پی او کا کہناتھا کہ شارٹس کا خاصی پذیرائی ملی ہے ، ان کے دنیا بھر میں روزانہ تین اعشاریہ پانچ بلین ویوز آتے ہیں جو کہ یقیناََ ایک بہت بڑا نمبر ہے