نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

نوجوان نے لڑکی پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی
سورس: فائل فوٹو

کراچی ، نوجوان نے بس ہوسٹس کو گولی مار کرخود کشی کرلی ۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا 21 سالہ ملک شاہ زیب ولد شعیب اعوان انٹرسٹی بس سروس پر ملازمت کرتا تھا جبکہ 23 سالہ تنزیلا کائنات ٹریول کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے ۔ خود کشی کرنے والے نوجوان کا تعلق کلر کہار چکوال جبکہ زخمی لڑکی بہاولپور کی رہائشی ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان رکشے سے اتر کرلڑکی کی طرف آتا ہے اور اچانک پستول نکال کر فائرنگ سے اس کو زخمی کردیتا ہے اس کے چند ہی لمحوں بعد کچھ سوچتا دکھائی دیتا ہےاو رپھر کنپٹی پر پستول رکھ کر فائرکردیتا ہے ۔ 

لڑکے کوایک گولی سر پر جب کہ زخمی لڑکی کو ایگ گولی پیٹ اور 2 گولیاں ران پر لگیں،پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول، گولیوں کے 4 خول اور کچھ زندہ راؤنڈ اپنی تحویل میں لے لئے  ہیں جسے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔لڑکی نے زخمی ہونے کے بعد موبائل پر کسی کو واقعہ کے متعلق آگاہ کیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔