عمران خان کی بائیوگرافی کی ہیروئن شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

عمران خان کی بائیوگرافی کی ہیروئن شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں
سورس: فائل فوٹو

کراچی ، اداکارہ سعیدہ امتیاز  بولڈتصاویر پر تنقید کا نشانہ بن گئیں 

وزیراعظم عمران خان کی بائیوگرافی میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کو صارفین نے بولڈ تصویر پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 پاکستان کو 1992 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں چیمپئن بنانے والے کپتان عمران خان کی بائیوگرافی ’’کپتان‘‘ میں ان کی سابق اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی کشمیری نژاد امریکی ماڈل واداکارہ سعیدہ امتیاز نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر ڈالیں تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ۔

  اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گانے کے بول شیئر کیے جو کچھ یوں ہیں ’’نہ ہم روکیں نہ تو رکو ۔ ۔ ۔ پیار کی راہ میں لے چلو‘‘۔

 سعیدہ امیتازنے  2018 میں بننے والی جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا وہ اس کے علاوہ 2017 میں بننے والی فلم ’راستہ‘‘، ’’ری ڈرم‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔