نیویارک :ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ان ٹویٹس کو لیبل کیا جائیگا جس میں کوڈ نائیٹن ویکسینز کے بارے میں غلط معلومات پھیلارہے ہیں،تاکہ ایسے صارفین کو نکال باہر کیا ہے جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر پر ایک سٹرائیک سسٹم نامی نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ان صارفین کو مستقل طور پر ٹوئٹر سے نکال دیا جائیگا۔ جو پانچویں بار ایسی ٹویٹ کریں گے ۔
سان فرانسسکو کی کمپنی ٹوئٹرنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سٹرائیک سسٹم سے عوام کو ہماری پالیسیوں کے بارے میں بتانے میں مدد ملے گی اور ٹوئٹر پر ممکنہ طور پر تقصان دہ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔
کمپنی کا کہناہے کہ جب کسی ٹویٹ کو قوانین کی خلاف ورزی پر لیبل کیا جائیگاتو اس سے صارف کو ایک سٹرائیک دیا جائگا، جبکہ دوسرے اور تیسرے پراس صارف کا اکاؤنٹ بارہ گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔
پانچویں ہر اکاؤنٹ بلکل بلاک کردیا جائیگا۔