سعودی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

سعودی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ہلاک
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد ،سعودی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق 

واقعہ  اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا ۔  جہاں ایک سعودی سفارت کار کی گاڑی موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑگیا ۔ 

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے پمز اسپتال منتقل  کردیا جب کہ گاڑی میں سوار شخس کو حراست میں لے لیا گیا۔

 
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فرنیچر کاکام کرتاتھا، گاڑی میں سوار سفارت کار فیصل بن تراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فیصل بن تراد سعودی سفارتخانہ میں انٹرن شپ ایمبیسیڈرہے۔