سینیٹ الیکشن، مجموعی طور پر ہمارے پاس181 کے لگ بھگ نمبر ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

سینیٹ الیکشن، مجموعی طور پر ہمارے پاس181 کے لگ بھگ نمبر ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
کیپشن: سینیٹ الیکشن، مجموعی طور پر ہمارے پاس181 کے لگ بھگ نمبر ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 2006 میں چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط ہوئے تھے اور چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ الیکشن شفاف کرانے کا معاہدہ ہوا اور 20 سال سے بحث چل رہی ہے سینیٹ الیکشن کیسے شفاف بنایا جائے۔ عمران خان 2013 سے کہہ رہے ہیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرایا جائے کیونکہ بہت سارے ممالک میں سینیٹ الیکشن اوپن کر دیا گیا ہے۔ امریکا اور بھارت میں بھی بیلٹ پیپرز کے حوالے سے بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاق جمہوریت بھی سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کی تجویز شامل تھی کیونکہ سینیٹ الیکشن میں ہر پارٹی کو معلوم ہونا چاہئے کون سا ممبر کسے ووٹ دے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست آخری دموں پر ہے اور حفیظ شیخ کی جیت اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کا اتنا قد کاٹھ نہیں اور سینیٹ الیکشن آخری بڑاسیاسی معرکہ ہے تاہم اپوزیشن سیاسی چورن بیچنےمیں ناکام ہوئی۔  مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی کامعیشت سےکھلواڑقابل شرم ہے اور مفتاح اسماعیل میں شرم ہوتی تومعیشت پربات نہ کرتے.

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ محترم ادارے ہیں اور تمام اداروں کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام ضروری ہے جبکہ لگتا ہے ہم زیادہ مارجن سے کامیاب ہوں گے اور مجموعی طور پر ہمارے پاس181 کے لگ بھگ نمبر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ صاحبہ الیکشن میں کامیاب ہو جائیں گے اور مسلم لیگ ن کو اپنی خاتون امیدوار کا علم ہی نہیں جبکہ یہ سمجھتے ہیں فضل الرحمان  مدارس کے بچوں پر سیاست کریں گے۔