آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم 8 ویں، شاہین چوتھے نمبر پر 

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم 8 ویں، شاہین چوتھے نمبر پر 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں مارنوس لابوشین پہلے نمبر پر ہیں اور بابراعظم کی نوویں پوزیشن ہے جبکہ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی پوزیشن ہے۔ 
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں مارنوس لابوشین پہلے، جو روٹ دوسرے، سٹیو سمتھ تیسرے، کین ولیم سن چوتھے، ٹریویس ہیڈ پانچویں، روہت شرما چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، دیموتھ کرونارتنے آٹھویں بابراعظم نوویں اور ڈیوڈ وارنر 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، شاہین شاہ آفریدی چوتھے، کائل جیمی سن پانچویں، ٹم ساؤتھی چھٹے، جیمز اینڈرسن ساتویں، جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، نیل ویگنر نوویں اور جسپریت بمرا 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز میں جیسن ہولڈر نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، کائل جیمی سن ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کولن ڈی گرینڈہوم نوویں اور کرس ووکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں