پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے جسے پاکستان اور آسٹریلیا کے 2 مرحوم کرکٹرز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی جہاں آسٹریلین کپتان پیٹ کومنز اور پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ’بینوڈ قادر‘ ٹرافی کی رونمائی کی۔ 
ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی دنیا سے رخصت ہوئے دو نامور کرکٹرز آسٹریلیا کے رچی بینوڈ اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام سے منسوب کی گئی ہے جو سیریز جیتنے والی ٹیم حاصل کرے گی۔ 

808c4349ef274324b253401027c0a22f


واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 29 مارچ سے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا جس کا دوسرا میچ 31 مارچ اور تیسرا میچ 2 اپریل کو ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں