یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگادی

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk

 کیف:یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگادی،اس سے قبل یوٹیوب نے بھی یوکرین پر حملے کے جواب میں روس کے نیوز چینلز آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوان صدر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی بلاک میں اسپوتنک اور آر ٹی کی نشریات پر پابندی ہوگی،واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے  بھی یوکرین پر حملے کے جواب میں روس کے نیوز چینلز آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کرتے ہوئے جنگ کا ا?غاز کیا تھا جس کے بعد سے روس کو کافی پابندیوں کو سامنا ہے۔