روس یوکرین جنگ ،امریکہ نے جنگی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا 

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk, Ukraine, Joe Biden

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حملے کے بعد مارکیٹ میں استحکام کیلئے امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔

ایک انٹرویومیں بائیڈن نے کہاکہ یہ اقدام مارکیٹ میں استحکام کے لیے عالمی کوششوں کا حصہ ہے،معیشت کو نچلی سطح سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے،صدر بائیڈن نے کہا کہ اجرت کے بجائے پیداواری لاگت کو کم کریں، موسمی تبدیلی کا مقابلہ کرکے توانائی لاگت کو کم کریں۔

انہوں نے کہاکہ افراط زر پر قابو پانے کے پلان سے لاگت اور خسارے کو کم کریں گے،ٹیکس کے غیر منصفانہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کارپوریشنز پر کم سے کم 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دیتا ہوں،کم سیکم اجرت 15 ڈالرتک بڑھانا ہے۔

بائیڈن  نے کہاکہ کورونا وباء پر قابو پانے میں کانگریس نے اہم کردار ادا کیا ہے،اسکولوں اور کاروباری اداروں میں شٹ ڈاون ختم کرنا ہے۔صدر بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے25 سالوں میں کینسر سے اموات کی شرح میں 50 فیصد تک کمی لانی ہے۔