آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Iran Army Chief, Pakistan Army Chief, COAS

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں  باہمی دلچسپی، تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسا یوں سے پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے،آرمی چیف نے  علاقائی استحکام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پربھی زور دیا، ملاقات میں  دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔