وزیر اعظم بن کر امریکا سے اچھے تعلقات رکھوں گا: عمران خان کی امریکی وفد کو "یقین دہانی"

وزیر اعظم بن کر امریکا سے اچھے تعلقات رکھوں گا: عمران خان کی امریکی وفد کو
سورس: File

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ زمان پارک لاہور ہونے والی خصوصی ملاقات میں انتھونی رینڈن سپیکر کیلیفورنیا، ایلوائس گونز رئیس کیلیفورنیا، کرس ہولڈن اسپانسر اور چیئرپرسن اپروپریشن کمیٹی،مائیک گبسن چیئرپرسن ڈیموکریٹک کاکس، وینڈی کیریلو چیئرپرسن سمال بزنس اور رکن آئی ٹی کمیٹی شامل تھے۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کی طرف سے  راجہ یاسر ہمایوں، مسرت جمشید چیمہ اور فاروق ارشد بھی موجود تھے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفد کو بتایا کہ وہ حکومت آئے تو امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے۔ اور ان کی خواہش ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہترین اور مضبوط ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں