شرح سود 19 فیصد کیے جانے کا امکان 

شرح سود 19 فیصد کیے جانے کا امکان 
سورس: File

کراچی: آئی ایم ایف کے مطالبے حکومت نے شرح سود میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا جس میں پالیسی ریٹ 2 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اس طرح شرح سود 19 فیصد ہوجائے گی۔ 

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج  ہو رہا ہے جس میں آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلئے متوقع طور پر شرح سود میں اضافہ کئے جانے کا امکان ہے ۔

اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کا اجلاس مقرر تاریخ سے پہلے طلب کیا ہے ۔ شیڈول اجلاس کے لئے16 مارچ کی تاریخ مقرر تھی۔ 

مصنف کے بارے میں