پرویز الہٰی کے اہم ساتھی محمد خان بھٹی بیرون ملک فرار ہوتے بلوچستان سرحد سے گرفتار

پرویز الہٰی کے اہم ساتھی محمد خان بھٹی بیرون ملک فرار ہوتے بلوچستان سرحد سے گرفتار
سورس: File

کوئٹہ : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے بلوچستان سرحد سے گرفتار کرلیے ہیں۔ 

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہیں پنجاب لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانا اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں رشوت لینے کے الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال بھی نامزد ہیں جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔حکام اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او رانا اقبال نے محمد خان بھٹی کو من پسند پوسٹنگ کے لیے کروڑوں روپے دیے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کو رشوت دیتے رہے ہیں۔