بھارت کا اننت ناگ میں ایک بار پھر الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان

بھارت کا اننت ناگ میں ایک بار پھر الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں حالات مودی سرکار کے قابو سے باہر ہونے لگے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ضمنی الیکشن کرانے سے گریزاں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نےمقبوضہ کشمیرکےعلاقےاننت ناگ میں ضمنی انتخاب ملتوی کردیا۔اس سے پہلے بھی اننت ناگ میں الیکشن ملتوی کرائے گئے تھے ۔بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق خراب سکیورٹی صورتحال کےسبب25مئی کوضمنی انتخاب ممکن نہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے30ہزارفوجی بھی مقبوضہ کشمیربھیجنےکی یقین دہانی مسترد کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نےاننت ناگ میں ضمنی انتخاب کیلیے74ہزارفوجی بھیجنےکی درخواست کی تھی