دنیا بھر کے ائر پورٹس کا وائی فائی پاس ورڈ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ

دنیا بھر کے ائر پورٹس کا وائی فائی پاس ورڈ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ

اسلام آباد: کمپیوٹر سیکیورٹی انجنیئر انیل پولاٹ نے ایک ایسا انٹرایکٹو میپ تیار کیا ہے جس میں دنیا بھر کے درجنوں ائیرپورٹس کے وائی فائی پاس ورڈز کا انکشاف کیا گیا ہے۔


انیل پولاٹ اس نقشے کو مسلسل اپ ڈیٹ بھی کرتے رہتے ہیں اور نت نئے ائیرپورٹس کے وائی فائی پاس ورڈز کا اضافہ کرتے رہتے ہیں۔

اس نقشے میں کسی ائیرپورٹ پر کلک کریں تو وائی فائی لوکیشن اور پاس ورڈ دونوں نظر آجائیں گے۔

انیل پولاٹ کو توقع ہے کہ وہ دنیا کے ہر ملک کا دورہ کریں گے۔ان کا ایک بلاگ فوکسو میڈ بھی ہے جس کا مقصد لوگوں کو سفر میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

اسی بلاگ میں وائی فوکس نامی یہ نقشہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتا رہتا ہے اور اس کے لیے سیاحوں کی جانب سے مصدقہ معلومات جمع کرائے جانے پر یہ اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس ٓمیپ کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ  ڈیوایسز پر ہی استعمال کیا جاسکتاہے ۔