جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کا حملہ ،جوابی کارروائی میں تین ہلاک

جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کا حملہ ،جوابی کارروائی میں تین ہلاک

 وزیرستان : پاک فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دو چوکیوں پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئےجوابی فائرنگ میں3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں دوچوکیوں پر حملہ افغانستان سے ہوا تاہم پاک فوج نے فوری طور پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید ہوا تھا جبکہ سرحدی کشیدگی کےباعث پاک افغان سرحد کوعارضی طورپربند کردیاگیاتھا۔