امر یکی صدر ٹرمپ کا یو ٹر ن ، شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ہو گئے

امر یکی صدر ٹرمپ کا یو ٹر ن ، شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ہو گئے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو دھمکیاں دینے والے شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ہوگئے امر یکی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق عالمی سطح پر ایک حیرت انگیز پیش رفت ہوئی ہے جس میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ناممکن نہیں ہے۔اس کے علاوہ انہو ں نے کہا کہ کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی اور حالات مناسب ہوئے تو کم جونگ ان سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ادھر وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کو بہت سے معاملات واضح کرنا ہوں گے۔ 

ترجمان شان سائسر کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنا جاریحانہ رویہ ختم کرے۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہوشیار رہنما قرار دیا تھا۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی حالات کے باعث شمالی کوریا کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گا اور ”مخالفین پر زیادہ سے زیادہ دباو“ برقرار رکھنے کےلیے وہ اپنی ایٹمی طاقت میں بھی اضافہ جاری رکھے گا۔اس پالیسی کے تحت مزید میزائل تجربات کے علاوہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجرباتی دھماکے بھی کیے جائیں گے۔