پاناما کیس:چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

پاناما کیس:چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: پاناما کیس میں جے آئی ٹی سے متعلق نیا عدالتی بینچ بنانےکے لیے چیف جسٹس کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا جبکہ جے آئی ٹی کی تشکیل بھی آج یا کل متوقع ہے۔
اجلا س میں پانا ما کیس کافیصلہ دینے والے پانچوں جج صاحبان شرکت کریں گے۔ذرائع كا كہنا ہے كہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ کے کسی ممبر کو بھی نئے بینچ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ نیا بینچ جے آئی ٹی کے لیے چھ اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے ناموں كا جائزہ لے گا جبکہ جے آئی ٹی كی تشكیل کا اعلان بھی آج یا کل ہوسکتی ہے۔ جے آئی ٹی کی تشکیل میں تاخیر جسٹس اعجاز افضل کے بیرون ملک ہونے کے باعث ہوئی۔
دوسری جانب جے آئی ٹی کے لیے آئی ایس آئی ،ملٹری انٹیلی جنس ،نیب ،ایف آئی اے ،ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک نے اپنے اپنے نمائندوں کے نام سپریم کورٹ کو پہلے ہی ارسال کردیئے ہیں۔ تاہم عدالت عظمی ٰ کا نیا بینچ ان ناموں کو حتمی شکل دیگا ۔

مصنف کے بارے میں