جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا چوتھے روز میں داخل

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا چوتھے روز میں داخل

کراچی: کراچی میں جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے میں شامل ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر رات گئے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسمنٹ، ڈبل بنک چارجز، میٹر رینٹ اور اضافی ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200 ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام مطالبات مان نہیں لیئے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری نے کے الیکٹرک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں