لائن آف کنٹرول پر کشیدگی: پاک فوج نے ایک بارپھر بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کردیا

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی: پاک فوج نے ایک بارپھر بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کردیا

اسلام آباد: پاک فوج نے ایک بارپھر بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے کمانڈر نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے۔  پاک فوج کے کمانڈر نے واضح کردیا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کے حوالےسے بھارتی میڈیا نے جھوٹ پر مبنی الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

بھارت ایل او سی پر کشیدگی کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے سے باز نہ آیا 
پاک فوج نے ایک بارپھر بھارتی الزام کو مسترد کردیا 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے راولاکوٹ پونچھ سیکٹر کے کمانڈر نےبھارتی کمانڈر سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے۔ بھارتی کمانڈر کو آگاہ کردیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ یاد رہےبھارتی میڈیا نے واقعے پر غیر ضروری الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے کمانڈر نے واضح کیا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر پُرامن ماحول کے لیے پُرعزم ہےجبکہ بھارت کی جانب سے بھی یہی توقع کی جاتی ہے۔ ایک روز پہلے بھارت کی جانب جھوٹا الزام لگایاکہ پاکستان نےایل او سی پر اس کی دو چوکیوں کو گولے داغ کر تباہ کیا اوردو فوجیوں کو مار کر ان کی لاشیں مسخ کر دیں۔ جس پر آئی ایس پی آر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن فوجیوں کے سرقلم کرنے کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں ،پاک فوج کسی فوجی کی بے حرمتی نہیں کر سکتی چاہے وہ بھارتی ہی کیوں نہ ہو۔

مصنف کے بارے میں